(25 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکار گووندا کے افیئر کی افواہوں پر ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے جین زی سے سپورٹ کی اپیل کر دی۔
گزشتہ چند ہفتوں سے یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ گووندا مبینہ طور پر اپنی فلم ’روپا‘ کی ساتھی اداکارہ کومل رانی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ ممبئی میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھے جانے نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی۔
سنیتا آہوجا نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گووندا کے ساتھ شادی میں مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ مندر کے دورے کے بعد انہوں نے کہا کہ دیوی شیطانوں کو تباہ کرتی ہے، میری زندگی میں بھی چند شیطان ہیں اور میں نے دیوی سے انہیں ختم کرنے کیلیے کہا ہے، میں دیوی سے دعا کرنے آئی ہوں کہ زندگی سے تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا اور سنیتا کے خاندانی تنازع پر کشمیرہ شاہ کا بڑا بیان سامنے آگیا
بعدازاں، سنیتا آہوجا نے دعویٰ کیا کہ گووندا یہ سب پبلسٹی کیلیے کر رہے ہیں لہٰذا کوئی ان کی حمایت نہ کرے، اگر آپ کی بیٹی یا بہو کو اس طرح کی کسی چیز سے گزرنا پڑے تو آپ کیا کریں گے؟ میں چاہتی ہوں کہ سب میرا ساتھ دیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اپیل کی کہ جین زی لڑکے اور لڑکیاں مجھے سپورٹ کریں، جو میرے ساتھ ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہو رہا ہے، میرا گھر بلاوجہ ٹوٹ رہا ہے۔
دسمبر 2024 میں یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ سنیتا آہوجا نے گووندا سے طلاق کیلیے درخواست دائر کی، تاہم فروری 2025 میں اداکار کے منیجر نے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کی لیکن دعویٰ کیا کہ تمام مسائل حل ہوگئے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6Kfb7nC