لاہور: پی ٹی آئی صدر لاہور میاں اکرم عثمان اور شبیر گجر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی رہنماؤں کی گرفتاری پر احتجاجاً پولیس وین میں بیٹھ گئے جس کے بعد پولیس اہلکار وین لے کر چلے گئے۔
بعدازاں سہیل آفریدی کو پولیس نے لکشمی چوک کے قریب اتار دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، وزیر اعلیٰ کے پی خود جاکر پولیس وین میں بیٹھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والے اترنے کو کہہ رہے ہیں تو اپنے گارڈز کو ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ کر پرے کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین، کے ساتھ ویڈیو بنوا رہے ہیں اور اغوا ہوگئے، توبہ، شرم کرو، ہوش کرو۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DGwk6e4