اسلام آباد (9 ستمبر 2026): وفاقی حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول 3 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
لیوی ختم نہیں کر سکتے تو دھرنے بھی ختم نہیں ہونگے، حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کو دوٹوک پیغام
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wDrh3o2