امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے جاری رہیں گے، ڈی چوک بھی جائیں گے۔
کراچی میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پرسوں حکومتی کمیٹی مذاکرات کے لیے آرہی ہے، ان سے پوچھیں گے محکموں نے کیا کہا اگر حکومت نے ہمارا پروپوزل مان لیا تب بھی عمل درآمد تک دھرنے جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا پروپوزل نہ مانا گیا تو 10 تاریخ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دوں گا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ عوام تیاری کریں، کل ساڑھے 3 بجے گورنر ہاؤس کے باہر تاریخ کا سب سے بڑا خواتین کا احتجاج ہوگا، گوجرانوالہ میں 11 ستمبر اور اسلام آباد میں 12 ستمبر کو خواتین کا جلسہ عام ہوگا۔
ہمیں تھریڈز پر فالو کریں https://www.threads.com/@arynewstv
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ دیں گے، 5 کروڑ لوگوں کا منظر نامہ ٹرکوں میں اسلام آباد لے کر جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی ختم نہ کی تو ‘حکومت گراؤ اور انقلاب لاؤ’ تحریک چلے گی، غریب کو ریلیف دلانے کے لیے پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر کراکر رہیں گے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے جذبوں کو سلب نہیں کیا جا سکتا، حکمران بھتہ ٹیکس فوری ختم کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GXQSnLf