مریم نواز کا جہاز، چیئرمین سینیٹ کی گاڑی بیچ کر عوام کو ریلیف دیا جائے: حافط نعیم الرحمان

لاہور (29 اگست 2026): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لگژری جہاز اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی گاڑی بیچ کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کے پیسو‍ں پر عیاشیاں کرتے ہیں اور مفت پیٹرول اڑاتے ہیں، لوگ اپنے گردے بیچبے پر مجبور ہیں جبکہ مریم نواز نے 11 ارب روپے کا جہاز خرید لیا، کسی بھی افسر کے پاس 1300 سی سی سے بڑی گاڑی نہیں ہونی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکمرانوں نے لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد بٹورے، عوام کے پیسوں سے آئی پی پیز مافیا کو پالا جا رہا ہے، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 49 ہزار جبکہ کھپت 21 ہزار میگاواٹ ہے، بجلی زائد ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ صرف مایوسی پھیلانے، مہنگائی بڑھانے کیلیے استعمال ہو رہی ہے: حافظ نعیم

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھ رہے تھے کہ دو چار دنوں میں جماعت اسلامی والے چلے جائیں گے، ہماری تحریک ملک بھر میں پھیل چکی ہے ملک گیر ہڑتال بھی کریں گے، گزشتہ روز فیصل آباد کے تاجروں سے ملاقات ہوئی اور کل راولپنڈی جا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ انہوں نے لیاقت باغ کو تالے لگا دئیے ہیں اوت جلسے کی اجازت نہیں دے رہے، اجازت نہ ملی تو راولپنڈی کی تمام سڑکیں بند کر دیں گے، لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دی جائے ہم پرامن لوگ ہیں، اجازت نہ ملی تو یہاں پر روزانہ کی بنیاد پر مارچ کریں گے، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس سمیت پاکستان بھر میں مارچ کریں گے، 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال حکمرانوں کیلیے نوشتہ دیوار بن جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کا جہاز اور یوسف رضا گیلانی کی گاڑی بیچ کر عوام کو ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کے خلاف ہمارے دھرنے سے ملک کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dTmU43o
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad