پمز اسپتال آتشزدگی : چائلڈ رائٹس کاکس نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (26 اگست2026) : قومی اسمبلی کی پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس (پی سی سی آر) نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے المناک واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

کاکس کی جانب سے جاری بیان میں واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آتشزدگی کے تمام حالات و واقعات کا غیر جانب دارانہ جائزہ لیا جائے تاکہ حقائق سامنے لائے جاسکیں اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار افراد کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔

پارلیمانی کاکس نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کے دوران آگ لگنے کی وجوہات، اسپتال میں موجود حفاظتی انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار اور متعلقہ افسران و عملے کے کردار کا جامع جائزہ لیا جائے۔

کاکس کی کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے سانحے میں بچوں کی جانوں سے محروم ہونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نومولود بچوں کی المناک اموات نے والدین کو ناقابلِ تلافی صدمے سے دوچار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نومولود اور دیگر کمزور بچوں کی حفاظت اور تحفظ ریاستی و ادارہ جاتی ذمہ داری ہے۔ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی معیارات پر مؤثر عمل درآمد، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بہتر تیاری اور ادارہ جاتی جوابدہی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس نے بچوں کے حقوق، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی، ادارہ جاتی اصلاحات اور مؤثر پالیسی اقدامات کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وفاق کے زیرانتظام پمزاسپتال کے نرسری وارڈ میں خوفناک آتشزدگی سے 14 نومولود جاں بحق پوگئے۔ اپنے بچوں کی جلی ہوئی لاشیں دیکھ کر والدین غم سے نڈھال ہیں۔

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق

ایک خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے سے پہلے ہی نرسری وارڈ پر تالے لگے ہوئے تھے، ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجود نہیں تھا، صرف بچے جلے لیکن عملے کے کسی ملازم کو کچھ نہیں ہوا، اسپتال کی بھی ہر چیز ٹھیک ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A42OD7h

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad