سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کرکٹر باسط علی لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں انجیو پلاسٹی تجویز کی ہے۔
باسط علی پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں بھی کرکٹرز کی کارکردگی پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے 1993 سے 1996 کے دوران 19 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی ملک کی نمائندگی کی۔
سابق کرکٹر نے مداحوں سے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nwUTqOu