پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (4 اگست 2026): حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت بالترتیب 328.56 اور 385.86 روپے فی لیٹر ہوگئی، حالیہ کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

گزشتہ روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 8 پیسے سستا کیا گیا جبکہ ڈیزل کے نرخ میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TbKv8i2
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad