پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 1-3 سے شکست دے دی۔
اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر چار میچ کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا، جنوبی کوریا نے دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں پہلا گول کر کے برتری حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عبد الرحمٰن نے تیسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں کپتان ابوبکر محمود نے دو گول اسکور کر کے پاکستان کو فتح دلائی۔
تاریخی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں بھی جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے عماد بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ابو بکر کو ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کیا۔
ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ عماد بٹ بدستور قومی اسکواڈ کا حصہ رہیں گے اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bV6MWEv