آریان خان کے ساتھ موجود ’مسٹری گرل‘ کون ہے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ موجود ’مسٹری گرل‘ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو لندن میں لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ڈیٹنگ سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

دونوں کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے لڑکی کی شناخت جاننے کی کوشش شروع کر دی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں دکھنے والی خاتون ونی ٹاکیر ہیں جو کہ ڈینش آرٹسٹ ہیں۔

قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ونی نے لندن سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور کیپشن میں ’لندن، آئی لوو یو‘ لکھا۔

مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آریان اور ونی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی فالو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آریان خان اور ونی ٹاکیر کی جانب سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CmznV0G
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad