’ 12ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد پہیہ جام ہڑتال کریں گے‘

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے اور ہڑتال کے بعد اسلام آباد کی کال دیں گے۔

پشاور میں گورنر ہاؤس کے باہر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ لاہور، سندھ اور پشاور میں جماعت اسلامی کے دھرنےجاری ہیں،حکومت رات کی تاریکی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتی ہے اب حکومت پٹرولیم مصنوعات 32 روپے سستی کرنے کا کہہ رہی ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ روزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ختم کرنا ہو گا، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، 7 اگست کو جماعت اسلامی نے ملک بھر کے 510 مقامات پر دھرنے دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کی غلامی کرتے اور عوام کا خون چوستے ہیں، آئی ایم ایف کی غلامی میں آٹا مہنگا کیا جا رہا ہے، عوام کی جیبوں سے اربوں روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، آئی ایم ایف خرچےکم کرنے کا کہتا ہے جس پر حکمران تیار نہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے اور ہڑتال کے بعد اسلام آباد کی کال دیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v9po7gQ
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad