فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی تعداد میں45 فیصد کمی کا تاثر مسترد کر دیا۔
ایف پی ایس سی ی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ایس ایس میں نوجوانوں کی دلچسپی کم ہونے کا تاثر درست نہیں، مختلف رپورٹس میں سی ایس ایس سے متعلق اعداد و شمار کا غلط موازنہ کیا گیا ہے۔
سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ 2022 اور 2025 کے درخواست گزاروں کا موازنہ درست تناظر میں نہیں کیا گیا، 2025 میں ایم پی ٹی کیلئے 64 ہزار 81 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 2025 کے تحریری امتحان کیلئے 18ہزار 139 امیدواروں نے درخواستیں دیں جس میں 12،792 امیدوار شریک ہوئے اور 354 کامیاب ہوئے۔
2025میں انٹرویو کے بعد 342 امیدوار اہل قرار دیے گئے،۔ 2025 میں170 امیدواروں کو مختلف سروسز میں الاٹ کیا گیا۔
ایف پی ایس سی کا کہنا ہے کہ ہر سال ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ میں ہزاروں امیدوار شرکت کرتے ہیں، میڈیارپورٹس میں ایم پی ٹی امیدواروں کے اعداد و شمار نظرانداز کیے گئے، خصوصی سی ایس ایس 2023 کے نتائج بھی بعض رپورٹس میں شامل نہیں کئےگئے، خصوصی سی ایس ایس 2023 کے تحت 141 امیدواروں کو الاٹمنٹ دی گئی۔
خصوصی سی ایس ایس سے خواتین، اقلیتیں اور پسماندہ علاقوں کےامیدوار مستفید ہوئے، سی ایس ایس کےذریعےسول سروس میں شمولیت آج بھی نوجوانوں کاخواب ہے، اعداد و شمار کی درست تشریح و تصدیق کے بعد ہی رپورٹس شائع کی جائیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9sa57it