روہت شرما کو ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیے جانے کا امکان

بھارت کے مایہ ناز بیٹر روہت شرما کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ون ڈے اسکواڈ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینئر سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے گزشتہ ہفتے روہت شرما کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے۔

روہت شرما ون ڈے کرکٹ کھیلنا جاری رکھنا چاہتے تھے تاہم سلیکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

Sports News- ARY News

یشسوی جیسوال کو ون ڈے کرکٹ میں مزید مواقع ملنے کی توقع ہے کیونکہ بھارت نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹرز نے روہت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ انگلینڈ سیریز کے بعد ان کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اگر روہت شرما کو مستقبل میں ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جاتا تو 19 جولائی کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف ان کا آخری ون ڈے ثابت ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZPC57JO
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad