بھارتی عدالت نے کامیڈین سمے رائنا کو سزا سنادی

بھارتی سپریم کورٹ نے اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا کو احکامات پر عمل نہ کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے پر تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر احکامات پر مکمل عمل درآمد نہ کیا گیا تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے انڈیاز گاٹ لیٹنٹ تنازع سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ سمے رائنا نے عدالت کو گمراہ کیا اور سابقہ احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی شخص سماج کے جذبات کا احترام کرنا اور اپنے طرز عمل میں اصلاح لانا نہیں جانتا تو اسے اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

دوران سماعت عدالت نے یوٹیوبر رنویر الٰہ آبادیہ سمیت دیگر متعلقہ افراد کے طرز عمل پر بھی سخت ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں خود ساختہ یوتھ آئیکون قرار دیتے ہوئے عدالتی احکامات کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔

سماعت کے دوران عدالت کی معاون سینئر وکیل اپراجیتا سنگھ نے مؤقف اختیار کیا کہ سمے رائنا نے عدالت کو یقین دہانی کرانے کے باوجود ریڑھ کی ہڈی کے عارضے میں مبتلا بچوں اور متعلقہ فاؤنڈیشن کے لیے وہ اقدامات نہیں کیے جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو مالی معاوضے سے زیادہ اپنی عزت اور وقار عزیز ہے اور وہ اسی مقصد کے لیے قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

عدالت نے سمے رائنا کے علاوہ ان کامیڈین پر بھی تین تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جو متنازع پروگرام میں معذور افراد اور ریڑھ کی ہڈی کے عارضے سے متاثرہ بچوں پر کیے گئے مذاق پر قہقہے لگاتے نظر آئے تھے۔

عدالت نے کامیڈین کو دو ہفتوں کے اندر جرمانے کی رقم جمع کرانے اور اس کی تعمیل کا حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/c27Nyfz
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad