فیصل آباد کے چک 83 میں شوہر نے بیوی کے مبینہ آشنا کو رسی سے باندھ کر داڑھی اور مونچھیں کاٹ دیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد میں شوہر نے بیوی کے مبینہ آشنا کو رسی سے باندھ کر داڑھی مونچھیں کاٹننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا ہے۔
چک 83 کے رہائشی ملزم کاشف کو اسی گاؤں کے رہائشی 28 سالہ عمیر پر اپنی بیوی کے ساتھ ناجائز مراسم کا شبہ تھا چند روز قبل کاشف اور اس کے ساتھی نے عمیر کو قابو کر کے اسے رسی سے باندھ دیا، ملزمان نے محبوس عمیر کی داڑھی اور مونچھیں کاٹ دیں جبکہ بالوں پر بھی کٹ لگا دیا۔
بعدازاں ملزمان نے بال کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی جس پر تھانہ ٹھیکری والا میں ملزمان کے خلاف فیلڈ کانسٹیبل احتشام کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
چوکی انچارج پینسرہ کاشف محمود نے مرکزی ملزم کاشف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کو حاصل ہونے والی ویڈیو میں رسی سے عمیر کے ہاتھ پیچھے بندھے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ ملزم کاشف اس کی مونچھیں اور داڑھی کاٹتا نظر آتا ہے۔
ویڈیو میں ملزم کو متاثرہ نوجوان کے سر پر کٹ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے اور متاثرہ نوجوان ایک ملزم لیاقت سے معافی مانگتا اور منتیں کرتا نظر آتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/x6UbyBq