کالا جادو اور جن نکالنے کے لیے 4 سال کی بچی جان لے لی گئی

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کالا جادو اور جن نکالنے کے لیے 4 سال کی بچی کو آگ لگادی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ کے ہاتھوں جلائی گئی معصوم بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بچی کی والدہ، 2 بھائیوں اور بہن کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق کالا جادو جن نکالنے کے لیے بچی کو جلایا گیا ہے۔

گرفتاری کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد تھانے منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں راولپنڈی میں قبرستان میں جادو ،عملیات کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں: قبرستان میں لڑکی کی قبر پر کالا جادو اور عملیات کرنے والے شخص پکڑا گیا

مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ چونترہ پولیس کے حوالے کیا، جس کے بعد مقدمہ سب انسپکٹر اسلم پرویز کی مدعیت میں دفعہ 297 کے تحت درج کیا گیا۔

درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزم یاسین بخاری قبرستان میں قبر کی بے حرمتی کر رہا تھا، ملزم کو مرزا سلمان نامی شہری کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔

ملزم کے قبضہ سے انسانی جسم کا پتلا،تعویز، لوہے کی کیلیں برآمد کرلی گئی تھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xiyu563
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad