وزیراعظم آفس کے لیے بجٹ میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیراعظم آفس انٹرنل کے بجٹ میں 3 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد اضافے کی تجویز ہے جس سے آئندہ مالی سال کےلیے وزیراعظم آفس کا بجٹ بڑھ کر 89کروڑ 54لاکھ روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
رواں مالی سال کے لیے اس مد میں 85 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مختص تھے۔
’الحمدللہ خوشحالی کا وقت شروع ہو چکا، عوام کو ریلیف فراہم کیا‘
وزیراعظم آفس کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 58 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کی تجویز رکھی گئی ہے۔
مزدور اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ، انکم ٹیکس میں ریلیف
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A34T5gJ