کے ای وینچرز نے ادیب احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا

کے ای وینچرز نے ادیب احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔

کراچی (پریس ریلیز): نیادی بجلی کی فراہمی سے آگے بڑھ کر خدمات کو متنوع بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، کے ای وینچرز، جو کہ کے-الیکٹرک کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے اور 2020 میں قائم کی گئی تھی، کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادیب احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

کے ای وینچرز ایک کلیدی سرمایہ کاری کا شعبہ ہے، جو کراچی کے رہائشیوں اور کاروباری افراد کو توانائی کی پوری ویلیو چین میں خدمات فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، جو کہ کے-الیکٹرک کی مستقبل مزاجی میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ اپنی پہلی کاروباری کاوش، کے-سولر، میں 1.3 ارب روپے سے زائد سرمایہ کاری کرنے کے بعد، کے ای وینچرز کے مستقبل کے منصوبوں میں قابلِ تجدید توانائی، ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن، ای-موبیلیٹی، صنعتی انفراسٹرکچر اور خدمات، ٹیکنالوجی سلوشنز، اور فن-ٹیک (fintech) خدمات شامل ہیں۔

کے ای وینچرز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور کے-الیکٹرک بورڈ کے رکن، سمیر چشتی نے کہا: "کے-الیکٹرک کا مقصد کراچی کو سستی، وافر اور قابلِ اعتماد توانائی فراہم کر کے روشن کرنا ہے۔ کے ای وینچرز کا مقصد کراچی کی بہتر خدمت کرنا ہے، ایسے متعلقہ پلیٹ فارمز اور منسلک ایکو سسٹمز (ecosystems) کو قوّت فراہم کر کے جو ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول ملازمین، صارفین اور حکومت، کے لیے جدت کی قدر پیدا کرتے ہیں۔”

کے ای وینچرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ادیب احمد نے کہا کہ "ہم ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں جو  ترقی کی طرف گامزن ہیں جن میں کے-الیکٹرک کا نظام اور رسائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ صنعتی اور دیگر صارفین کے مختلف شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز اور جدت پر مبنی خدمات کو ضم کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اس مقصد کے لیے، کے ای وینچرز مناسبت کو مدِنظر رکھتے ہوئےتجربہ کار آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری بھی کرے گا۔ یہ اقدام اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ کراچی کا مستقبل متعدد پلیٹ فارمز اور ایکو سسٹمز (ecosystems) میں جدید توانائی اور متعلقہ حل کا متقاضی ہے۔”



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/syJLou6
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad