نکاح برکتیں لاتا ہے اور میں ان سے فیضیاب ہورہا ہوں، حسن خان

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار حسن خان کا کہنا ہے کہ نکاح برکتیں لاتا ہے اور میں ان سے فیضیاب ہورہا ہوں۔

اداکار حسن خان ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں ’جمال‘ کا کردار نبھا رہے ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاریی کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں عماد عرفانی اور صنم سعید شامل ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں عاشر وجاہت، نورے ذیشان، اریکا حق،، ہانیہ احمد شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: ’کفیل‘ میں زیبا کی ’خلع‘ نے خواتین کو جذباتی کردیا

تاہم حالیہ انٹرویو میں حسن خان نے اپنی حقیقی زندگی کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

اداکار نے کہا کہ اپنی پسند کا کام حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی لیکن اہلیہ اور بچوں نے مشکل وقت میں سنبھالا، میرا پختہ یقین ہے کہ جب شادی کرتے ہیں تو عورت کی قسمت بھی آپ کی قسمت کے ساتھ جڑ جاتی ہے اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

حسن خان نے کہا کہ مجھے زندگی میں کبھی خوف محسوس نہیں ہوا یہاں تک کہ لیجنڈز کے ساتھ کام کرتے ہوئے نہیں گھبرایا لیکن نکاح کے کاغذات پر دستخط کرتے وقت ڈر گیا تھا کیونکہ جانتا تھا کہ اب مجھ پر ایک اور شخص کی ذمہ داری آگئی ہے، میرا ماننا ہے کہ نکاح برکتیں لاتا ہے اور میں انہی برکتوں سے فیضیاب ہورہا ہوں۔

انہوں نے مشکل وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بڑا بیٹا ڈیڑھ سال کا تھا جب وہ اچانک بیمار ہوگیا، وہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک آئی سی یو اور 10 دنوں تک وینٹی لیٹر پر رہا، یہ وہ درد تھا جس کا میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا، بیٹا معجزاتی طور پر بیماری سے بچ گیا تب سے میری ترجیح ہے کہ اس کی شرارتوں کو درگزر کردیتا ہوں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hSWCvs1
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad