شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے انکشاف کیا ہے کہ والد کا انتقال ہوا تو 10 دن بعد ڈرامے کے سیٹ پر تھی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رحمت‘ میں حنا طارق مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں جنید خان، شہود علوی، ریحام رفیق، خالد حسن، صائمہ حسن، زینب رضا ودیگر شامل ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میرے والد کا انتقال ہوا تو اس کے دن بعد میں ’رحمت‘ کے سیٹ پر تھی، میرا جلدی کام میں دھیان لگ گیا لیکن دماغی طور پر آپ پریشان ہوتے ہیں، آپ کو سب کچھ چھوڑ کر کام پر واپس آنا ہوتا ہے۔
حنا طارق نے کہا کہ جب والد کا انتقال ہوا تو کراچی میں تھی میرے لیے سفر کرنا ہی بہت مشکل تھا، بھائی نے بس اتنا کہا تھا کہ آجاؤ والد ٹھیک نہیں ہیں، جب ایئرپورٹ پہنچی تو میرے پاس ٹکٹ نہیں تھا وہاں جاکر میرے آنسو گرے جارہے تھے۔
یہ پڑھیں: میں اپنے پاپا کی پرنسز ہوں: حنا طارق
اداکارہ نے بتایا کہ فلائٹ نہیں مل رہی تھی پھر ایک پرواز میں سیٹ مل گئی، مجھے پانچ دن سے عجیب سا محسوس ہورہا تھا، والد سے بات بھی کررہی تھی، سیٹ پر بھی ان ہی کی ہی گفتگو کررہی تھی، اتوار کو جب ان کا انتقال ہوا تو ریحام رفیق نے میسج کیا اور بتایا کہ میں پورا دن والد کی ہی بات کررہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب فلائٹ میں بیٹھ گئی تو کزن نے اسکرین شاٹ لگایا ہوا تو جس میں والد کے انتقال کا بتایا گیا تھا، وہ وقت اب بھی سوچتی ہوں تو بہت عجیب سا محسوس ہوتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JVquAmF