معروف کرکٹر پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں شامل

سری لنکا کے ٹی20 کپتان داسن شناکا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شرکت نہ کرنے اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق شاناکا نے اپنی فرنچائز لاہور قلندر کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور منتقلی کے تمام معاملات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہیں رواں سال ہونے والی پی ایس ایل ڈرافٹ میں 75 لاکھ پاکستانی روپے میں خریدا گیا تھا۔

شاناکا زمبابوے کے طویل قامت فاسٹ باؤلر بلیسنگ مزارابانی کے بعد دوسرے کھلاڑی ہوں گے جو پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل کا رخ کریں گے۔

Dasun Shanaka

مزارابانی کو ابتدائی طور پر پی ایس ایل ڈرافٹ میں کوئی ٹیم نہیں مل سکی تھی، تاہم بعد ازاں انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ میں بطور متبادل شامل کیا گیا تھا بعد ازاں انہیں آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا گیارہواں سیزن شیڈول کے مطابق ہوگا، غیرملکی کھلاڑی آج سے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔

کراچی کنگز نے ساؤتھ افریقہ کے ریزا ہینڈرکس اور انڈر 19 سپراسٹار ہارون ارشد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپرلیگ میں پہلی بار8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی جس میں حیدرآباد اور راولپنڈی دو نئی فرنچائزز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جارح مزاج جنوبی افریقی بلےباز ریزاہینڈرکس کراچی کنگز کاحصہ بن گئے، جنہیں جانسن چارلس کا متبادل چنا گیا ہے،

اس کے علاوہ انڈر19سپر اسٹار ہارون ارشد بھی کنگز میں شامل ہوگئے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میچز میں شاندار کارکردگی کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس میگا ٹورنامنٹ کا آغاز جمعرات کو لاہورقلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے میچ سے ہوگا، کراچی کی ٹیم جمعے کو گلیڈی ایٹرزکے خلاف میچ سے اپنی مہم شروع کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ موجودہ صورتحال کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ایران جنگ: پی ایس ایل سے متعلق بڑے فیصلے کر لیے گئے



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/McmtFRp
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad