وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (20 مارچ 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 7 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، عید کی خوشیاں اسی وقت مکمل ہوتی ہیں جب دکھ درد بانٹیں اور بھائی چارہ اپنائیں، آج دنیا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے، خطے کی صورتحال نے معمولات زندگی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، آج عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائیوں کے اعلان پر اونرز ایسوسی ایشن کا ردعمل

شہباز شیف نے کہا کہ عالمی صورتحال بگڑتی رہی تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو رد نہیں کیا جا سکتا، حالیہ تاریخ میں قیمتوں کے ساتھ مہنگائی کا طوفان بھی بڑھ رہا ہے، حکومت کا واقف ہے کہ 55 روپے پیٹرول میں اضافے نے عوام کی زندگیوں کو بے پناہ متاثر کیا ہے۔

مشکور ہوں کہ عوام نے ہمیشہ کی طرح تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مشکور ہوں کہ عوام نے ہمیشہ کی طرح تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا، 13 مارچ کو عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، اس دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کیا تھا، پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے سے پیدا ہونے والا 24 ارب کا بوجھ وفاق خود برداشت کرے گی۔

’حکومت نے 13مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا۔ آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔ تجویز آئی ہے کہ پیٹرول 76روپے اور  ڈیزل 177روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے لیکن میں نے تجویز کو مسترد کر دیا۔ وفاقی حکومت رواں ہفتے کے اضافی اخراجات برداشت کرے گی۔‘

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ کر بوجھ حکومت برداشت کرے گی

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ کر بوجھ حکومت برداشت کرے گی، حکومت کفایت شاری کے ذریعے اور ترقیاتی بجٹ میں سے 69 ارب روپے خرچ کر چکی ہے، حکومت یہ بوجھ خود برداشت کر رہی ہے تاکہ عوام بالخصوص غریب متوسط طبقے کو ریلیف دیا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ضرورت مند طبقات کو سہارا ملا ہے جبکہ خوشحال طبقے نے بھی یکساں فائدہ اٹھایا ہے، متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی ہے کہ حکومتی ریلیف ان افراد تک محدود ہو جو واقعی حق دار ہیں، عوام کو قیمتوں کے کمر توڑ دباؤ سے محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ہمیں ایک قوم بن کر احتیاط اور زندگی میں کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا۔

کفایت شعاری کے تحت روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے رہا ہوں

’اشرافیہ پر بھی ذمہ داری ہے کہ اس کار خیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وعدے کے مطابق کفایت شعاری اور سادگی مہم کا آغاز حکومت نے خود سے کیا۔ کفایت شعاری کے تحت قومی سائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ کفایت شعاری کے تحت روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے رہا ہوں۔‘

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں مل کر موجودہ بحران سے نمٹنے کیلیے ہم بھرپور محنت کریں، سادگی کو اپنائیں اور محروم طبقات کو وسائل کی فراہمی کا وسیلہ بنیں، اللہ سے دعا ہے خطے میں جاری جنگ کا جلد از جلد پرامن حل نکلے، دعا ہے اللہ ہمارے پیارے وطن کو ترقی، استحکام اور خوشحالی سے نوازے، اللہ امت مسلمہ کو درپیش آزمائش کو آسانیوں میں بدل دے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QhGcAop
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad