ممبئی (15 مارچ 2026): نامور فلمساز رام گوپال ورما نے معروف بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم اور ان کے شوہر اور فلم ’دھریندر‘ کے ڈائریکٹر آدتیہ دھر کو خبردار کر دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں رام گوپال ورما نے پروپیگنڈا فلم ’دھریندر‘ کے ذریعے سینما پر آدیتہ دھر کی شخصیت کے اثرات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
رام گوپال ورما نے فلم ’دھریندر‘ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ انڈسٹری میں آدتیہ دھر کے خلاف کافی بغض پایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یامی گوتم ’حق‘ کے بعد کس فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟
انہوں نے کہا کہ چونکہ فلم ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور آدیتہ دھر فلمسازی کے انداز کو بدلنے میں کامیاب رہے ہیں، اس لیے انڈسٹری کے بہت سے لوگوں کے دلوں میں ان کیلیے ناپسندیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
’ظاہر ہے وہ اس سے نفرت کرتے ہیں۔ اس نے انہیں کمفرٹ زون سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا ہے اور اس کام پر بہت زیادہ پیسہ خرچ ہوتا ہے۔‘
فلمساز نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ انڈسٹری اب یامی گوتم اور آدتیہ دھر پر نظریں جمائے بیٹھی ہے اور ان کی ناکامی یا کسی غلطی کا انتظار کر رہی ہے۔
رام گوپال ورما نے جوڑے کو مشورہ دیا کہ آدیتہ دھر اور یامی گوتم کو انتہائی احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، فلم انڈسٹری ان کے لڑکھڑانے اور گرنے کا انتظار کر رہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PmYRBql