پاکستان میں تیز انٹرنیٹ فائیوجی کے نئے دور کا آغاز

پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کل کرے گی جس کے بعد بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جلد فائیو جی دستیاب ہو گا۔

ملک بھر میں فورجی  سروسز میں بھی بڑی بہتری آئے گی۔

پی ٹی اے نے 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اسپیکٹرم کیلئے 600 میگا ہرٹز کی نیلامی کی جائے گی، آکشن کا عمل لائیو ہو گا اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور آکشن میں شفافیت کیلئے سافٹ ویئر کااستعمال کیا جائے گا۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی موجودگی میں سافٹ ویئرٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ رائٹ آف وے کاریٹ 3600ہزار روپے سے زیرو کر دیا گیا، اقدام سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر میں بہتری آئی گی اس وقت ملک میں 274 میگا ہر ٹزاسپیکٹرم دستیاب ہے، آپریٹرز کیلئے نیلامی میں کم از کم 100میگا ہر ٹزاسپیکٹرم خریداری کی شرط ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کوالٹی آف سروس کی بہتری کیلئے آکشن میں اقدامات اٹھائے گئے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ لائسنس ٹیمپلیٹ اور آپریشنل شرائط میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پریمیم سروسز کے لیے اپ لنک (Uplink) اسپیڈ کو ڈاؤن لنک اسپیڈ کے 25 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہنا ہے کہ فائیو جی کے لیے کم سے کم ڈاؤن لنک اسپیڈ 50 Mbps مقرر کی گئی ہے، جبکہ فور جی (4G) کے صارفین کے لیے معیار کو 4 Mbps سے بڑھا کر 20 Mbps کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

کامیاب کمپنیوں کو ہر سال کم از کم 1,000 نئی سائٹس لگانے کی پابندی ہوگی، جس میں سے 20 فیصد سائٹس بالکل نئے مقامات پر لگانا لازمی ہوگا۔

دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں اپنی درخواستیں اور پری بڈ ڈپازٹ 27 فروری تک جمع کروا سکیں گی اور فائیو جی اسپیکٹرم کی باضابطہ نیلامی 10 مارچ 2026 کو ہوگی۔

حکومت نے 700، 1800، 2100، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز میں مجموعی طور پر تقریباً 597 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں فائیو جی سروسز وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں شروع کی جائیں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SYHCBLi
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad