ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: مچل سینٹنر نے بھارتی شائقین کو خاموش کروانے پر نظریں جمالیں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین احمد آباد کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے بھارتی کراؤڈ کو خاموش کروانے پر نظریں جمالی ہیں، فائنل معرکہ کل شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

بھارت کو رواں ایونٹ میں صرف جنوبی افریقا سے شکست ہوئی ہے نیوزی لینڈ کو گروپ میں جنوبی افریقا نے اور سپر 8 میں انگلینڈ نے ہرایا تھا۔

یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیمیں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث بھارت میں پھنس گئیں

بھارت ہوم گراؤنڈ پر تاریخ دہرائے گا یا کیوی ٹیم نئی تاریخ رقم کرے گی اس کا فیصلہ کل ہوجائے گا۔

اگر سوریا کمار یادیو الیون جیتتی ہے تو بھارت مسلسل دو ٹی 20 ورلڈ خپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی، نیوزی لینڈ نے میدان مارا تو پہلی بار عالمی چیمپئن بنیں گے۔

کیویز نے سیمی فائنل میں 13 اوورز میں 170 رنز کا ہدف پورا کیا ہے جبکہ بھارت نے ناک آؤٹ مرحلے میں 253 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0r5HXvC
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad