بیرون ملک ملازمت : سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو جال میں کیسے پھنسایا جاتا ہے؟

کراچی : جنوبی ایشائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی نوجوانوں کو دھوکے سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر بلانے کے بعد ان پر بہیمانہ مظالم اور ان کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

موجودہ دور میں اگر کوئی ادارہ یا فرد آپ کو بیرون ملک ملازمت کی آفر کرے جس کیلیے کسی بڑے بینک بیلنس یا کسی اعلیٰ تعلیم کی بھی ضرورت نہ ہو تو کسی صورت بھی جھانسے میں نہ آئیں۔

کمبوڈیا اسکینڈل ایسی ہی بے شمار کہانیوں سے بھرا پڑا ہے، جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد جا کر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

ایسی ہی ایک کہانی کراچی کے ایک نوجوان کی بھی ہے جسے یہ پرکشش آفر کی گئی اور وہ اس جال میں پھنس گیا اسے وہاں ملازمت کے بجائے غلامی میں رہنا پڑا۔

متاثرہ نوجوان جس کا فرضی نام چارلس ہے نے اے آر وائی نیوز کو اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے میرے اسٹوڈنٹس نے بتایا کہ جو خود وہاں ایک کال سینٹر میں ملازمت کررہے تھے۔

چارلس کے مطابق جب ویزا اور ٹکٹ سمیت تمام پراسس مکمل کرکے جب میں کمبوڈیا پہپنچا تو بظاہر سب ٹھیک لگ رہا تھا، لیکن اصل بات سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ ایجنٹ نے مجھے ان لوگوں کے ہاتھوں 23 سو ڈالر میں فروخت کردیا تھا۔

نوجوان نے بتایا کہ جب میں نے واپس جانے کی ضد کی تو انہوں نے کہا کہ جو رقم ہم نے ایجنٹ کو دی ہے آپ نے وہ ادا کردی تو جانے دیا جائے گا۔ میرے انکار کے بعد تین دن تک قید میں بھوکا پیاسا رکھا گیا اور آخر کار میں نے ان سے ایک سال ملازمت کا ایگریمنٹ سائن کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZqdTQY

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad