پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کےلیے کب روانہ ہوگی؟ اہم خبر آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کےلیے کل دوپہر کو سری لنکاروانہ ہوگی، گرین شرٹس ایئرلنکا کی پرواز سے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ ہونے کے بعد روانگی کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے، ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کےلیے پاکستان کی ٹی ٹوئنتی ٹیم کل دوپہر 2 فروری کو سری لنکا کےلیے روانہ ہوگی۔

روانگی سے متعلق ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم ایئرلنکا کی پرواز سے دوپہر پونے ایک بجے سری لنکا روانہ ہوگی، ٹی20 ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 7 فروری کو شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر آسٹریلوی قائد مچل مارش کا بیان بھی سامنے آگیا

آج وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اہم ملاقات کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لے گا۔

تاہم حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی 20ورلڈکپ میں تو ضرور شرکت کرے گا مگر پاکستان ٹیم عالمی کپ میں بھارت کےخلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی لاہور میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔

چیئرمین سی بی پی اور وزیراعظم کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کی منظوری دیدی ہے۔

فیصلہ ہوگیا! پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dPmhDtl
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad