بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی بھارت نے کی، محسن نقوی

کوئٹہ (31 جنوری 2026): وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج کیے گئے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی بھارت نے کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے منصوبہ بندی سے حملے کیے جسے ناکام بنایا، ہمارے سکیورٹی اداروں نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، ہر ایک حملے کے پیچھے ایک داستان ہے جس طرح ہمارے جوانوں نے دفاع کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جو دہشتگرد آیا وہ بچ کر نہیں گیا اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہلاک کیا ہے، ہمارے وزیر اعلیٰ بلوچستان بہادر شخص ہیں جس طرح فرنٹ پر لیڈ کر رہے ہیں، کاش ہمارے ملک میں چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو دہشتگردی کا ملک سے خاتمہ ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان واقعہ: ’میری بیوی نے قرآن سر پر اٹھایا دہشت گردوں نے رحم نہ کھایا‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان دہشتگردوں اور حملوں کے پیچھے بھارت ہے، دنیا کو بتانا ضروری ہے اس دہشتگردی کے پیچھے انڈیا ہے، بھارت نے بلوچستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کی، ہم ایک ایک چیز کے پیچھے جائیں گے حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، حملہ کرنے والوں، ان کے آقاؤ اور سہولت کاروں کے پیچھے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے پیچھے جو ماسٹرز ہیں اور جہاں سے آپریٹ ہوئے سب چیزیں موجود ہیں، دنیا کو بتائیں گے کہ یہ کس چہرے سے لوگوں کے سامنے ملتے ہیں اور دہشتگردی کرتے ہیں، دنیا کو بتائیں گے کہ یہ کس چہرے سے دہشتگردوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

’دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے اس کو دنیا میں بے نقاب کریں گے۔ بھارت جتنا مرضی کر لے اس کو ویسے ہی شکست ہوگی جیسے پہلے شکست دی تھی۔ بھارت صرف فنانس نہیں بلکہ حملوں کی پلاننگ اور حکمت عملی میں بھی مدد کر رہا ہے۔ یہ حملہ کرنے والے کوئی عام دہشتگرد نہیں بلکہ بھارت ان کے پیچھے ہے۔ ہم سب مل کر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZfqorXm
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad