سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ اگر بی بی ایل میں اسٹیو اسمتھ کو سنگل نہیں لینا تھا تو بابر سے بات کرکے کہتا کہ گیند روک لو۔
اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں میزبان نے سوال کیا کہ کیا دو بڑے کھلاڑی کے ایک ٹیم میں ہونے سے جھگڑا ہوتا ہے، حال ہی میں اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اسمتھ نے بابر اعظم کے یقینی سنگل رن کو لینے سے انکار کردیا جس پر وہ ناراض دکھائی دیے۔
جواب میں اظہر علی نے کہا کہ جب ہم بیرون ملک بطور اوورسیز کھلاڑی جاتے ہیں تو بہت عزت ملتی ہے جیسے بابر اعظم دو سے تین سال ٹی 20 کے نمبر ون کھلاڑی رہے ہیں، اس کنڈیشن میں میچ کی سچویشن دیکھیں تو وہ آرام سے ہدف کا تعاقب کررہے تھے بابر بھی اچھا کھیل رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسمتھ کو ایسا کرنا ہی تھا تو اسے کہنا چاہیے تھا کہ بابر آپ گیند روک لو، میں پاور پلے کے اوور میں اسٹرائیک لوں گا، اس نے ایسا نہیں کیا اور سنگل لینے سے منع کردیا، کوئی آخری اوور نہیں تھا اس سے قبل پانی کا وقفہ بھی ہوا تھا اس کے اندر اسمتھ نے خود ہی بتایا کہ ہم نے پاور پلے لینا ہے میں چھوٹی باؤنڈری کا فائدہ اٹھاؤں گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ اسمتھ کو سوچنا چاہیے تھا کہ دوسری طرف بھی بڑا کھلاڑی موجود ہے، اگر میں ہوتا تو کہتا کہ مجھ سے کمیونی کیشن کروں ورنہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں ہوتا تو اسمتھ کی معافی بھی قبول نہیں کرتا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/R8ovAgE