آغا علی نے دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی نے دوسری شادی کے سوال کا جواب دے دیا۔

آغا علی معروف سابق اداکار آغا سکندر کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’وارث‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

آغا علی بھی متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.1 ملین سے زائد ہے۔

انہوں نے پہلی شادی اداکارہ حنا الطاف سے کی تھی، کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

یہ پڑھیں: طلاق لینے پر خوش ہیں تو اس میں کیا غلط ہے، آغا علی

اداکار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور بتایا کہ وہ فی الحال شادی کے خیال سے کیوں دور ہیں۔

آغا علی نے کہا کہ اگر شادی چل جائے تو بہت خوبصورت رشتہ ہے، دو پیار کرنے والے پارٹنر سے بہتر کوئی چیز نہیں تاہم ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ کچھ عرصے کے لیے خوشی سے رہتے ہیں پھر الگ ہوجاتے ہیں اگر ایسا ہوتا ہے تو انہیں آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں ابھی دوبارہ شادی کرنے کا نہیں سوچ رہا، دوسری شادی ضرور کروں گا لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dqeWZHE
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad