کراچی کے شہریوں کےلیے بڑی خبر، صدر میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ختم کردی گئی

کراچی کے شہریوں کےلیے بڑی خبر آگئی، صدر جیسے مرکزی اور گنجان آباد علاقے میں میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ختم کردی گئی۔

صدر اور اطراف میں غیرقانونی پارکنگ اور چارجڈ فیس لینے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کاظم بھنگوار نے غیرقانونی چارجڈ پارکنگ ختم کرادی، صدر موبائل، کوپریٹیو مارکیٹ، عبداللہ ہارون روڈ اور زینب مارکیٹ کے باہر آپریشن کیا گیا۔

غیرقانونی چارجڈ فیس پارکنگ مافیا کے خلاف آپریشن میں کئی موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں، آپریشن میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس، ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ و دیگر ادارے شریک ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 4 روز میں غیرقانونی پارکنگ چلانے والے مافیا کے 24 افراد کو گرفتار کیا گیا، 24 افراد کے خلاف غیرقانونی پارکنگ چلانے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

تجاوزات آپریشن میں 300 سے زائد دکانیں اور ہوٹل سیل کردیے گئے، 12 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آپریشن ٹیم کے آتے ہی پارکنگ مافیا کے کارندے اور انکروچمنٹ مافیا دکانیں اور ہوٹل بند کرکے وہاں سے چلے گئے۔

پارکنگ فیس ختم ہونے کے باوجود کراچی میں فیس کون لے رہا ہے؟ مرتضیٰ وہاب نے بتا دیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/y6KgTsu
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad