نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر خودکشی کر لی

بنگلورو (28 دسمبر 2025): نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر خودکشی کر لی، سری لنکا میں قیام کے دوران میاں بیوی میں مبینہ طور پر جھگڑا ہوا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق 36 سالہ سورج نے اہلیہ گانوی کی بنگلورو میں خودکشی کے دو دن بعد پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ گانوی کے والدین نے سورج کے خلاف بیٹی کو خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

نوبیاہتا جوڑے کی شادی 29 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ ہنی مون کیلیے سری لنکا گئے لیکن وہاں کسی تنازع کے بعد وہ اپنا دورہ مختصر کر کے گزشتہ ہفتے بنگلورو واپس آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دولہے کو ہنی مون پر قتل کرنے والی دلہن گرفتار

والدین کا دعویٰ ہے کہ وہ گانوی کو اپنے گھر واپس لے آئے تھے کیونکہ اسے سسرال والوں کی جانب سے مبینہ طور پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

منگل کے روز گانوی نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسے وینٹی لیٹر پر رکھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

گانوی کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ نے بنگلورو پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں سورج اور اس کے گھر والوں پر جہیز کیلیے ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے سسرال والوں کے گھر کے باہر احتجاج بھی کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اپنے شہر میں شدید عوامی ردعمل اور دباؤ کا سامنا کرنے کے بعد سورج اور اس کی والدہ جیانتی ناگپور چلے گئے جہاں کچھ روز بعد سورج کی لاش ملی۔

سورج کے بھائی سنجے شیونا نے ناگپور پولیس کو وردھا روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں خودکشی کی کوشش کے بارے میں اطلاع دی۔ پولیس نے سورج کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا جبکہ اس کی والدہ مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/p8Qm1Me
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad