دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایک مسلم ملک سب پر بازی لے گیا۔

آرٹن کیپٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس کی فہرست جاری کی جس میں پاسپورٹ کے حوالے سے ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر ہے جس کا مطلب ہے کہ وہاں کے شہری 179 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔

اس فہرست میں سنگاپور نے حیران کن طور پر 30 ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔

ان دونوں ملکوں کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 10 ممالک مشترکہ طور پر ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔

اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب  افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔

اس کے برعکس یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے بھی اپنی پوزیشن کو کافی بہتر کیا ہے۔ بھارت کا نمبر 69 واں ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 91 ویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ پر 45 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان سے نیچے عراق (92 ویں نمبر پر)، شام (93 ویں نمبر پر) اور افغانستان (94 ویں نمبر پر) موجود ہیں۔

اس کے مقابلے میں یمن (90 ویں)، بنگلا دیش، شمالی کوریا اور فلسطین (89 ویں) اور اریٹیریا (88 ویں نمبر پر) پاکستان کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور پاسپورٹ قرار پائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HfRUPlK
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad