پاکستان کے سابق کپتان اور انڈر19 ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم صرف میری وجہ سے فاتح نہیں بنی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے بھی فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔
انڈر19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا، اس میں میرا کچھ بھی نہیں ہے تمام کوشش لڑکوں کی ہے، یہ بچے 4، 5 مہینے سے بڑی محنت کررہے تھے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میں نے صرف ان سب کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں ہماری مینجمنٹ نے بھی بہت زبردست اپنا کردار ادا کیا ہے۔
قومی انڈر19 ٹیم کے فاتح مینٹور کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس جیت میں پوری ٹیم ورک ہے اور اس میں تمام کوچنگ اسٹاف کی بڑی زبردست کوشش ہے اور آخر میں ہمارے لڑکوں نے جس طرح پورا ٹورنامنٹ کھیلا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اس ایونٹ میں جس طریقے سے ٹیم نے کم بیک کیا وہ بہت ہی عمدہ تھا، اللہ تعالیٰ کا اس پر جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ظاہر سی بات ہے یہ بڑا میچ تھا مگر لڑکوں سے یہی بات کی تھی کہ آپ کھل کر کھیلو آپ کے اندر جو صلاحیت ہے اس کو باہر نکالو۔
سرفراز نے بطور مینٹور پہلا ٹورنامنٹ جیتا، بطور کپتان دو بار فائنل میں بھارت کو ہرایا
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jT3YSUQ