وزیراعلیٰ پنجاب کا اسپیشل طلبہ کیلئے ہمت کارڈ کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپیشل طلبہ کیلئے ہمت کارڈ اور پنجاب بھر کے اسپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیرنو کا اعلان کیا ہے۔

ہر ڈسٹرکٹ میں سینٹر آف ایکسی لینس فار اسپیشل اسٹوڈنٹس بنانے کا اعلان کے ساتھ ساتھ ہر اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کےلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اسپیشل افراد پر توجہ نہیں دے رہے بلکہ سرمایہ کاری کررہے ہیں تاکہ وہ مفید شہری بن سکیں۔

انھوں نے کہا کہ آٹسٹک بچوں کیلئے پہلے سرکاری آٹزم اسکول کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، محترم اساتذہ اور اسپیشل ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں، اسپیشل بچوں کو اللہ تعالیٰ نے وہ خوبیاں دیں جو عام انسان میں نہیں ہوتی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سماعت سے محروم بچے وہ چیزیں بھی سن سکتے جو سماعت رکھنے والے نہیں سن سکتے، بصارت اور سماعت سے محروم بچے خداداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اضلاع میں سینٹر آف ایکسی لینس بن گئے جبکہ دیگر اضلاع میں جلد بننے جارہے ہیں، پورے صوبے میں اسپیشل افراد کیلئے 313 اداروں کو بہتر بنائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی خدمت پر ان کے والدین بھی خصوصی طور پر خراج تحسین کے مستحق ہیں، بطوروزیراعلیٰ سپیشل بچوں کیلئے کام کرنا میرا فرض ہے۔

اسپیشل بچے بہت خاص ہوتے ہیں، گھر میں رحمتیں آتی اور بلائیں ٹل جاتی ہیں، اسپیشل بچے کی تکلیف سے والدین انتہائی پریشان بھی ہوتے ہیں، لیہ، بھکر، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب وسط پنجاب میں سینٹر آف ایکسی لینس میں ہزاروں اسپیشل بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدین، اسپیشل بچوں، تعلیم، صحت، سڑکوں، روزگار اور نرخ کی فکر کرتی ہوں، وزارت اعلیٰ تفریح یا پاور کا ذریعہ نہیں، بہت بڑی ذمہ داری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J9q32r0
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad