سلمان خان اور تمنا بھاٹیہ کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار سلمان خان ان دنوں قطر میں موجود ہیں اس دوران ستاروں سے بھری ٹیم میں ان کے ساتھ تمنا بھاٹیہ، جیکولین فرنینڈس، سنیل گروور، منیش پال ودیگر شامل ہیں۔

دوحہ میں اداکاروں کی حالیہ کارکردگی نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

سلمان خان اور تمنا بھاٹیہ نے ’دل دیاں گلاں‘ پر ڈانس کرتے ہوئے خوب داد وصول کی، اصل فلم کے گانے میں سلمان خان کترینا کیف نے پرفارم کیا تھا۔

اداکار نے اپنی کچھ پرانی ہٹ فلموں پر بھی رقص کیا جن میں ’اوہ جانے جاناں۔‘ سواگ سے سواگت، دیدی تیرا دیور دیوانہ، کبھی تو چلیہ لگتا ہے، جینے کے ہیں چار دن وغیرہ شامل ہیں۔

جیکولین نے ایونٹ کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے ہٹ اور کچھ دوسرے ٹریکس پر بھی پرفارم کیا۔

سلمان خان نے خود پردے کے پیچھے کی ریہرسل ویڈیو پوسٹ کی جس میں تمام اداکاروں کو اپنی پرفارمنس کی تیاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کوریوگرافر/ اداکار پربھودیوا بھی ٹور کا حصہ بننے کے لیے گروپ کے ساتھ گئے تھے اور پریس کانفرنس، اصل تقریب دونوں میں نظر آئے۔

فلمی محاذ پر سلمان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ ہے اور فی الحال وہ ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس کے 19ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں۔

تمنا بھاٹیہ کو آخری بار پرائم ویڈیو سیریز ’ڈو یو وانا پارٹنر‘ میں دیکھا گیا تھا، جیکولین، اکشے کمار، ابھیشیک بچن، سونم باجوہ اور رتیش دیش مکھ کے ساتھ مل کر کامیڈی ہاؤس فل 5 میں شامل تھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6pBsa79
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad