سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔

سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ پڑھیں: محسن نقوی سری لنکن کرکٹرز کو فول پروف سیکیورٹی اقدامات پربریف کریں گے، ذرائع

دورہ پاکستان کےلیے آئے ہوئے سری لنکن کرکٹرز نے اپنے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ دورہ ختم کرکے سری لنکا واپس آنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزارت داخلہ کی طرف سے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سری لنکن کرکٹرز کے بےبنیاد خدشات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹرز کی طرف سے اس طرح کی درخواست بلاجواز نظر آتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹر بورڈ پوری کوشش کررہا ہے کہ اس دورے کو بچایا جائے اور اگر صورتحال پیچیدہ ہوتی ہے تو شاید دو تین دن کےلیے یہ ٹور ری شیڈول ہوجائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iz53EK9
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad