پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز جیت کا کریڈٹ قومی ٹیم کے پلیئرز کو دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان نے اپنی سرزمین پر تاریخ میں پہلی بار ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی ہے، اس تاریخی جیت کے بعد پریزنٹیش کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سیریز جیتنا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے،
قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی نے پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، تقریب میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے شاہین آفریدی کو وننگ ٹرافی دی۔
وزیراعظم نے بھی ون ڈے سیریز جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی اور قومی ٹیم کو شاباش دی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، امید ہے آئندہ میچزمیں بھی ٹیم شاندارکارکردگی دکھائےگی۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قومی ٹیم کی جیت پر کہا کہ صائم ایوب کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
مریم نواز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی، ٹی20 کے بعد ون ڈے سیریز میں کامیابی محنت، ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے، انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویلڈن ٹیم پاکستان، تھینک یوفیصل آباد۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wrYtBWT