یوٹیوب سے بالی ووڈ اے آئی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں

یوٹیوب سے متعدد بالی ووڈ اے آئی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب سے اے آئی سے تیار کردہ سیکڑوں بالی ووڈ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے نے نئی دہلی کے جج سے ان اے آئی ویڈیوز کو ہٹانے اور ان پر پابندی لگانے کو کہا ہے۔

ان کی درخواست میں یوٹیوب کی اے آئی ٹریننگ پالیسی کو بھی چیلنج کیا گیا۔

جج نے گزشتہ مہینے یوٹیوب کے کئی لنکس کو ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم رائٹرز نے اس ہفتے رپورٹ کیا کہ پلیٹ فارم اب بھی اسی طرح کی سینکڑوں دیگر ویڈیوز دکھا رہا ہے جن میں کچھ مشہور شخصیات کو اے آئی کے ذریعے بولڈ سین میں دکھایا گیا ہے۔

ایسا ہی ایک مقبول یوٹیوب چینل "اے آئی سے تیار کردہ بالی ووڈ کی محبت کی کہانیاں” کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس میں پہلے 259 ویڈیوز جنہیں 16.5 ملین بار دیکھا گیا تھا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ کمپنی نقصان دہ غلط معلومات کی ممانعت کرتی ہے اور ایسے مواد کو ہٹاتی ہے جس میں تکنیکی طور پر ہیرا پھیری کی گئی ہو یا اس طرح سے استعمال کیا گیا ہو جس سے صارفین کو گمراہ کیا گیا ہو۔

واضح رہے کہ تقریباً 600 ملین صارفین کے ساتھ بھارت عالمی سطح پر یوٹیوب کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور یہ بالی ووڈ ویڈیوز جیسے تفریحی مواد کے لیے مقبول ہے۔

اب ڈیلیٹ کیے گئے چینل پر سب سے زیادہ مقبول ویڈیو 4.1 ملین ویوز کے ساتھ تھی جس میں سلمان خان اور ایشوریہ کا سوئمنگ پول میں اے آئی اینیمیشن دکھایا گیا تھا۔ خان ایشوریہ کے ساتھ شادی سے بہت پہلے ہی رشتے میں تھے۔

خان اور بچن کے نمائندوں نے جمعہ کو رائٹرز کے سوالات کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

یوٹیوب پر ابھیشیک کے مقدمہ کے کاغذات میں دی گئی مثالوں سے ملتی جلتی کچھ دیگر ویڈیوز ابھی بھی آن لائن تھیں۔

ان میں ایک کلپ بھی تھا جس میں ابھیشیک کو پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن پھر اچانک ایک فلمی اداکارہ کو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بوسہ دیتے ہوئے اور ایشوریا اور خان کی ایک ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہونے کی ایک تصویر جب کہ ابھیشیک بچن غصے میں ہیں۔

بچن گوگل اور دیگر غیر معروف ویب سائٹس کے خلاف ہرجانے کے طور پر 450000 ڈالر مانگ رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0LjnQqS
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad