چین اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی تنازع نے یورپی آٹو انڈسٹری کو ہلا دیا۔
جرمن کمپنی بوش کا کہنا ہے کہ نیکسپیریا تنازع کے باعث پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ وولکس ویگن نے کہا کہ اگلے ہفتے تک پیداوار محفوظ ہے مگر قلیل مدتی اثرات خارج ازامکان نہیں۔
بی ایم ڈبلیو اور مرسڈیز نے بھی سپلائی چین پر دباؤ کی تصدیق کر دی ہے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے چینی کمپنی نیکسپیریا پر قبضہ جمالیا گیا تھا جس کے جواب میں چین نے کمپنی کی مصنوعات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔
جرمن کمپنی بوش کے مطابق تنازع جلد حل نہ ہوا تو پلانٹ کے ملازمین کو عارضی فارغ کیا جا سکتا ہےکمپنی پیداوار برقرار رکھنے کیلئے کوشش کر رہی ہے لیکن بندش کا خطرہ ہے۔
سلزگیٹر پلانٹ میں 1400 ملازمین الیکٹرک گاڑیوں کیلئے موٹر کنٹرول یونٹس تیار کرتے ہیں۔ نیکسپیریا چپس گاڑیوں کے پرزہ جات میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔
جرمن مزدوریونین کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیوں نے پہلے ہی ملازمین کی چھٹیاں شروع کر دی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o6VAaDS