کراچی : گارڈن کے علاقے میں گزشتہ روز بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے کا واقعہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے, دو مزدوروں کو زخمی کرنے والے بھتہ خور کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا ہے کہ دو مزدوروں کو زخمی کرنے والے بھتہ خور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم سے واقعے میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کا تعلق جمیل چھانگہ گینگ سے ہے۔
عارف عزیز کے مطابق ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے30اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بلڈنگ مالک پر فائرنگ کی تھی۔
ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر گارڈن میں بھتے کی پرچی دیتے ہوئے فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے جہانگیر اور جمیل نامی دو مزدور بھی زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ گارڈن میں درج ہوا تھا، ملزم کو بھتے کی ہدایات بیرون ملک میں بیٹھے جمیل چھانگہ سے ملتی تھیں، ملزم اس سے قبل بھی بھتہ طلب کرتے ہوئے ایک شہری کو قتل کرچکا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Za7fzI4