امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر پابندیوں کے سلسلے کو دراز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی لگائی گئی پابندیاں ثانوی ہیں بھارت پر پابندیوں کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ باقی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس سے تیل کی خریداری پر بھارت کو سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی اقدام سے روس کو اربوں ڈالر جانا بند ہو گئے ہیں بھارت اور چین دونوں ہی روسی تیل کے بڑے خریدار ہیں پہلے ہی کہہ دیا تھا بھارت کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑےگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ روس چین شراکت داری پر کوئی تشویش نہیں امریکا کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، چین اور روس کبھی امریکا پر فوجی طاقت استعمال نہیں کریں گے۔
بھارت نے ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کی لیکن اب بہت دیر ہو چکی، ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ پر پیوٹن سے بہت مایوس ہوں، پیوٹن اور زیلنسکی کو براہ راست مذاکرات کرنےچاہئیں، پیوٹن جانتےہیں میں کہاں کھڑا ہوں، پیوٹن کو خود فیصلہ کرنا ہو گا، پیوٹن ہمیں خوش کرنا چاہتے ہیں یا ناخوش، اگر ہم نہ خوش ہوئے تو اچھا نہیں ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے7جنگیں رکوائیں اس پر کوئی بات نہیں کرتا امریکا ایک عظیم ملک ہے ہم جوبائیڈن کی غلطیوں کو سدھار رہے ہیں امریکا سے جرائم اور ڈرگ کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6V8PfHS