خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات، مہمند اور گردونواح میں زلزلے میں جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مردان، ہنگو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

نوشہرہ، بٹگرام، سوات، باجوڑ، مہمند، بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت مختلف شہروں‌ میں زلزلے کے جھٹکے

اٹک، میانوالی، گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد گرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bVNfUyR
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad