امریکا کی اتحادی ممالک کو فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر وارننگ

امریکی وزیرخارجہ نے اتحادی ممالک کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر تنبیہ کر دی۔

وزیرخارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ بڑے مسائل پیدا کرے گا یہ راستہ آگے بڑھنے کا نہیں اس سے جنگ بندی مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل ردعمل دے گا۔

فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور بیلجیئم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ امریکی اتحادی ممالک کااقدام اسرائیل پر دباؤ ڈالنےکی کوشش ہے

مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے اسی دن مذاکرات چھوڑ دیئے جب فرانس نے ریاست تسلیم کا اعلان کیا، اتحادی کبھی نہیں سنتے اپنی اندرونی سیاست کیلئے فیصلے کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9JynSRq
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad