اولمپک گوڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سرجری کے بعد انگلینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
انگلینڈ میں ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے ارشد ندیم کی پنڈلی کی سرجری کی جس کے بعد وہ لندن میں اپنا ری ہیب کررہے تھے۔
ارشد ندیم چند روز بعد لاہور میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ٹریننگ کریں گے، وہ آئندہ ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کریں گے۔
انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو ایونٹ میں اولمپک کی تاریخ کی ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا اور قوم سے سر کو فخر سے بلند کر دیا تھا۔
یہ پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم کی لندن میں کامیاب سرجری
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد رواں برس ایشین ایتھلیٹکس میں بھی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم جنہوں نے سوئٹزرلینڈ میں جیولن تھرو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا تھی۔ تاہم اچانک پرانی انجری نمودار ہونے کے باعث ان کی تیاریاں متاثر ہوئیں۔
ارشد ندیم کو پنڈلی میں معمولی کھنچاؤ کے باعث ٹریننگ میں مشکل کا سامنا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں بھرپور ٹریننگ سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد اولمپیئن نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے لندن میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اولمپیئن ارشد ندیم جنہوں نے سوئٹزرلینڈ میں جیولن تھرو کے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرنا تھی۔ تاہم اپنی فٹنس کے پیش نظر انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے لندن میں علاج کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jLvPu7A