وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی میں کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ کو شہر میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی پر وزیراعلیٰ نے چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید بارش کا امکان ہے اس لیے عام تعطیل کی ہے تاکہ عوام کوتکلیف نہ ہو۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج منگل کے روز ہونے والی بارش سے کہیں زیادہ کل بدھ کو متوقع ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہو سکتی ہے۔
کراچی میں بارش کے صبح 8 سے رات 8 بجے تک کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 170ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ او لڈ ایئرپورٹ 158.5 ، جناح ٹرمینل پر 152.8ملی میٹر اور ناظم آباد 149.6، سرجانی 145.2، نارتھ کراچی میں 143.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6bKeX04