کلاؤڈ برسٹنگ اور طوفانی بارشوں کا خدشہ، ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی تمام اضلاع کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل زیادہ طاقتور ہے اور طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ندی نالوں، دریاؤں اور نشیبی علاقوں کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بالائی پنجاب میں کلاؤڈ برسٹنگ اور طوفانی بارشوں کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ رہے، ڈپٹی کمشنرز کو لائف بوٹس، لائف رنگز، ریسکیو سامان اسٹینڈ بائی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ریسکیو، سول ڈیفنس، محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی عملے کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلا میں آج رات موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، میں بارش کا امکان ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jhz3ncr
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad