عادل راجا کے خلاف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کیس کا ٹرائل مکمل

یوٹیوبر عادل راجا کے خلاف برطانوی ہائیکورٹ میں ہتک عزیت کے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہوگیا تفصیلی فیصلہ اگلے ہفتے سنایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عادل راجا اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکے، دوران سماعت لندن ہائیکورٹ جج نے عادل راجا کے ذرائع پر کڑی تنقید کی اور اداروں پر بے بنیاد الزامات اور توڑ مروڑ کر شواہد پیش کرنے پر اظہار برہمی کیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عادل راجا کا دعویٰ غلط معلومات پر مبنی دکھائی دیتا ہے، عادل راجہ کے پاکستانی اداروں پر الزامات من گھڑت نظر آتے ہیں، ارشدشریف جے آئی ٹی رپورٹ میں ادارے کا ذکر نہیں، انہوں نے کس بنیاد پر الزام لگایا ہے۔

یہ پڑھیں: لندن : مفرور یوٹیوبر عادل راجہ پر مزید جرمانہ عائد

یہ مقدمہ برطانوی ہائی کورٹ کے کنگز بینچ ڈویژن میں اگست 2022 میں دائر کیا گیا تھا، 2024 میں عدالت نے قرار دیا کہ عادل راجا کے 10 میں سے 9 بیانات برطانوی قانون کے تحت ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں، راجا نے مقدمہ خارج کروانے کی کوشش کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

رواں برس اپریل میں عدالت نے عادل راجا کو قانونی فیسوں اور اخراجات کے طور پر 16 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم ادا کرنے کا حکم دیا، جب کہ مئی میں عدالتی کارروائی میں تاخیر پر مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iywlsm3

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad