چمن میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چمن میں اتوار کو دو گروہوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایف سی کے آنے کے بعد دونوں گروپوں میں لڑائی رک گئی ہے، ایک گروپ نے قلعہ عبداللہ کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ بند کر دی ہے جس سے شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے اور گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
ڈی سی قلعہ عبداللہ، قبائلی مشیران اور علما جنگل پیرعلیزئی تھانے پہنچ گئے ہیں جس میں جھگڑے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QDv63PC