کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد بچ جانے والے مسافروں نے اپنے تاثرات بیان کیے ہیں۔
قلات جانے والی بس جسے دہشتگروں نے نشانہ بنایا اس میں معروف قوال ندیم صابری بھی موجود تھے جو کوئٹہ جارہے تھے، قوال ندیم صابری نے کہا کہ فائرنگ سے ہمارے 3 بھائی شہید ہوگئے ہیں، ہمارے دیگر ساتھی زخمی ہوئے، ہم قوال لوگ ہیں ہمارا کیا قصور تھا۔
ندیم صابری نے کہا کہ ہم قوالی کیلئے جارہے تھے اور اپنی منزل سے صرف آدھے گھنٹے دور تھے، ہم لوگوں کیلئے دعا کرتے ہیں دہشت گردوں نے کس بات کی سزا دی۔
قوال ندیم صابری نے مزید کہا کہ ہمارا سارا سامان تباہ ہوگیا ہے، ہمارا تو کسی سے جھگڑا نہیں ہم تو اپنے بچوں کی روزی کما رہے ہیں۔
قلات بس حادثے میں بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بس پر اندھادھند فائرنگ کی، ہم کراچی سے کوئٹہ جارہے تھے کہ اچانک ہم پر حملہ ہوا۔
بس میں موجود ایک اور مسافر نے بتایا کہ ہمارے ساتھ تقریباً تمام لوگ زخمی ہوگئے ہیں، ہمارے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہم غریب اور مزدور لوگ ہیں۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر قلات میں فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cCrPT2z